28 ستمبر 2013 - 20:30
سوڈان میں بھی 50 سے زائد افراد ہلاک

سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں دو عرب قبیلوں کے درمیاں تازہ جھڑپوں میں پچاس افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: خرطوم سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دارفور کے قبیلہ میسریہ کے سردار احمد خیری نے اس خبر کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں ام دوخون کے علاقے میں پیش آئي ہیں جو جنوبی دارفور میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ سنہ دوہزار تین میں دارفور کے قبیلوں نے مرکزی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھالئے تھے جس کے نتیجے میں اس علاقے پر بعض قبیلوں کو تسلط حاصل ہوگيا تھا۔ اس شورش میں اب تک تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سولہ لاکھ کے قریب آوارہ وطن ہوئے ہیں۔دارفور کے علاقے میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے ذرائع کے مطابق اس علاقے میں جھڑپوں کی بنیادی وجہ اب تک حکومت کے اتحادی عرب قبائل کی آپسی چپقلش اور رقابت ہے جبکہ بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کی اصل وجہ، زمینوں اور پانی کے ذخائر کے بارے میں پائے جانے والےاختلافات ہیں۔

.......

/169